ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) گیسٹرو سے 3 افراد جاں بحق، 10 ہسپتال داخل ایک عورت اور دو بچوں کی حالت نازک۔ گیسٹرو سے چک6-82آر کا 12سالہ محمد اعظم اور عارف کالونی کا 67سالہ محمد اقبال اور لکڑ منڈی عارف والا کا 27سالہ عبادت علی بیہوش ہو گئے، تینوں کو سول ہسپتال بیہوشی کی حالت میں لایا گیا جہاں تینوں دم توڑ گئے‘ 10بچوں ، عورتوں اور دو نوجوانوں کو گیسٹرو کے سبب ہسپتال داخل کرایا گیا جن میں سے ایک عورت اور دو بچوں کی حالت نازک ہے۔