میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے اجلاس میں شور شرابا ہنگامہ گو گو کے نعروں سے ایوان گونجتا رہا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے ماہانہ اجلاس کے دوران کافی شور شرابا رہا اور ہال ’’ گو نواز گو‘‘اور’’ گو عمران گو‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا۔ حکمران جماعت اور اپوزیشن کے نمائندوں نے ماہانہ اجلاس کے دوران ایک دوسرے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس دوران میئر راولپنڈی سردار نسیم انہیں خاموش کرواتے رہے جبکہ کنونیئر چوہدری طارق خاموشی سے یہ منظر دیکھتے رہے اس موقع پر میئر راولپنڈیسردا نسیم نے کہا کہ آر ایم سی کے اجلاس کو سیاسی اکھاڑا نہ بنائیں۔انہوں نے کہا عمران خان کو شرم آنی چاہیے کہ وہ اس علاقے کے منتخب رکن قومی اسمبلی ہونے کے باوجود کسی بھی موقع پر کبھی بھی اس حلقے میں نہیں آئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف کے حق میں بھی نعرے بازی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...