لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) نیشنل ایتھلیٹکس مقابلوں میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میں سے تین کٹیگریز میں پہلی جبکہ ایک کٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ مرد (جونیئر) کٹیگری میں واپڈا نے پہلی‘خواتین (جونیئر) کٹیگری میں پہلی ‘ مرد (یوتھ) کٹیگری کے مختلف مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔خواتین ( یوتھ) کٹیگری میں واپڈا نے دوسری پوزیشن حاصلی کی۔