لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پانچویں آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ میںترک پلاسٹ نے گولڈن ایگلز کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ترک پلاسٹ ٹیم نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔ عدنان خان نے76، محمد نواز 59، کامران حسین 31 نمایاں رنز بنائے۔ گولڈن ایگلز 205 رنز بنا سکی۔ شاہد منصور 78 اور محمد شہباز 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کامران حسین نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مہمانِ خصوصی عامر الیاس بٹ نے عدنان خان اور کامران حسین کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کا انعام دیا۔