سری لنکن کپتان نے بھی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں فتح کو ’جادو‘ قرار دیدیا ، سوشل میڈیا پر تنقید

Nov 01, 2017

کولمبو (این این آئی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان دنیش چندیمل نے بھی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کا کریڈٹ جادوگرنی کو دیدیا۔انہوںنے کہا ٹیسٹ سیریز کے قبل جادوگرنی نے خصوصی آشیرباد دی تھی۔میں کسی آشیرباد کو ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہوں، چاہے وہ کسی جادوگر کی ہو یا پادری کی۔ آپ کے پاس ٹیلنٹ ہو سکتا ہے لیکن آپ اس آشیرباد سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ سوشل میڈیا پر سری لنکن شائقین نے چندیمل کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کا نشان بناتے ہوئے جادو ٹونے کی بات کو فراڈ قرار دیا ہے۔ 

مزیدخبریں