تلہ گنگ ( نامہ نگار ) جے یو آئی (ف ) کے صوبائی معاون ترجمان قاری محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں جمیعت علما ء اسلام ہر جگہ اپنے امیدوار کھڑے کرے گی تلہ گنگ میں جے یو آئی کے کارکنوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا ملکی سا لمیت پر یقین رکھنے والی محب وطن جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے جمعیت علمائے اسلام عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی جماعتی کارکن الیکشن کی تیاری کریں، ایم ایم اے کی مکمل فعالی کے حوالے سے ہم پر امید ہیں ،ایم ایم اے کے مقابلے میں دینی جماعتوں کا کوئی بھی اتحاد کامیاب نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا دیانت دار ،صالح اور کرپشن سے پاک قیادت کے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے۔