مارشل لاء کی خواہش ملکی آئین سے غداری ہے:مخدوم احمدمحمود

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنر پنجاب مخدوم سیداحمدمحمود نے کہا کہ مارشل لا کی خواہش ملکی آئین قانون سے غداری کے مترادف ہے۔ موجودہ صورتحال میں کوئی سیاسی حادثہ ہوا تو اس کی تمام ذمہ داری موجودہ حکومت پرعائد ہو گی۔ حکومت ناکامی سے دوچار وقت گزاری کے سواحکمرانوں کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ ملکی سلامتی کے لئے شریف خاندان سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے جو افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرکے پاکستان کی سالمیت اور بقا پر حملہ آور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن