اتر پردیش(این این آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کی نظریاتی اتحادی تنظیم ہندو یووا واہنی کے رہنما ناگیندر پرتاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی اسی طرح بڑھتی رہی تو 10 برس بعد ملک پر ان کا قبضہ ہوجائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں ہندو یووا واہنی نامی ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما ناگیندر پرتاب تومار نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کے دوران کہا کہ جس تیزی کے ساتھ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اس سے محسوس ہورہاہے کہ 2027 تک بھارت ایک مسلم ملک کے طور جانا جائے گا، یہ مسلمانوں کی ایک منظم سازش ہے جس کے تحت وہ بھارت پراپنا مکمل قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
2027 تک بھارت پرمسلمانوں کا قبضہ ہوجائے گا، ہندو انتہا پسند رہنما ء
Nov 01, 2017