غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کیلئے گجرات سے نکلنے والے 13 افراد لینڈ روٹ ایجنٹ سمیت گرفتار

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے ایران اور ترکی کی سرحدیں غیر قانونی طور پر عبور کر کے یورپ جانے کے لئے گجرات سے نکلنے والے 13 افراد اور ان کو ساتھ لیکر جانے والے لینڈ روٹ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری سرور نے گجرات سے نکلنے والی بس کو روک کر لینڈ روٹ ایجنٹ قیصر عزیز اور اس کے ساتھ جانیوالے 13 افراد کو گرفتار کر لیا جنہوں نے بتایا کہ انہوں نے یونان جانے کے لئے ابتدائی ایک لاکھ 30 ہزار مختلف ایجنٹوں شہباز، ساجد شاہ اور کوثر بی بی کو ادا کئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...