لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور گارڈ رائس ریسرچ سنٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد علی ملک نے کہاہے کہ ملک میں پانچ برآمدی سیکٹرزکو جو مراعات مل رہی ہیں وہی مراعات رائس سیکٹر کو بھی ملنی چاہئے، 2017 چاول کے حوالے سے کسانوں کے لئے بہت اچھا سال رہا۔ امید ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں اسکی بدولت غربت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز گارڈ رائس ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ اس موقع پر لانگ پنگ ہائی ٹیک کے جنرل مینجر مسٹر ٹائیان، ایگزٹیو ڈائریکٹرشاہ رخ ملک،گارڈ رائس ریسرچ سنٹر کے جنرل مینجر رضوان یونس سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ شہزاد علی ملک نے کہا کہ پاکستان چاول کے بیج ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے اور آئندہ ماہ نجی شعبہ 50ٹن بیچ کی پہلی کنسائنمنٹ فلپائن روانہ کرے گا۔