لاہور(سپیشل رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو اپنی دوکروڑ روپے مالیت کی دکان کا قبضہ واپس مل گیاہے۔ڈائریکٹرجنرل اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے اس حوالے سے بتایا کہ محمد نسیم نے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ ان کے والد نے بلدیہ بوریوالہ سے ایک دکان خریدی تھی ،والد کے انتقال کے بعد جب انہوں نے دکان کی چاردیواری تعمیر کرنا چاہی تو بعض افراد نے جھگڑ اکر کے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا،انہیں دکان کا قبضہ دلوایاجائے۔یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی وہاڑی کو بجھوائی گئی جس کے ارکان کی معاونت سے اس دکان کا قبضہ اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔
او پی سی نے سمندر پار مقیم پاکستانی کو2کروڑ روپے مالیت دکان کا قبضہ دلوا دیا
Nov 01, 2017