لاہور (سپیشل رپورٹر) پیدل سڑک پار کرنے والوں کی سہولت کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بوہڑ والا چوک لٹن روڈ پر اوور ہیڈ برج تعمیر کرے گی۔ منصوبے پر تین کروڑ 37 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ ایل ڈی اے نے اس مقصد کے لئے 21 نومبر تک ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے فیصلے کے تحت پیدل سڑک پار کرنے والوں کے لئے لٹن روڈ کے تین مقامات پر 12 کروڑ 57 لاکھ روپے کی لاگت سے پیدل سڑک پار کرنے والوں کیلئے اوورہیڈ برج نصب کئے جائیں گے۔