لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مختلف سکیموں میں واقع 10 کمرشل اور ایک رہائشی پلاٹ مجموعی طور پر دو ارب 14 کروڑ 66 لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے گئے۔ سب سے زیادہ بولی محمد علی جوہر ٹاؤن کے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر میں واقع 13 کنال تین مرلے 183 مربع فٹ رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر چھ (6) کے لئے دی گئی۔ اس کی بولی کی ابتدائی قیمت 34 لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ 38 لاکھ 10 ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر ایک ارب 51 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ دیگر پلاٹوں میں سب سے زیادہ بولی سوک سنٹر سبزہ زار میں واقع 11.8 مرلے رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر96 کے لئے دی گئی۔ اس کی بنیادی قیمت 21 لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی۔