کاشتکارکھادوں کے متوازن اِستعمال سے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اِضافہ کریں: ترجمان

لاہور ( پ ر)دھان پاکستان کی اہم نقد آور فصل ہے۔ گندم کے بعد خوردنی اجناس میں دھان کی فصل سب سے زیادہ رقبہ پر کاشت کی جارہی ہے۔ پاکستان میںدھان کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 34 من ہے جودیگر ممالک کی نسبت بہت کم ہے۔ اِس میں اِضافہ کر کے ہمارے کاشتکار اپنی آمدن میں اِضافہ اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار رائو محمد طارق، سینئر مینجر مارکیٹنگ (ایگری سروسز) نے فوجی فرٹلائیزر کمپنی کے لاہور ریجن کے دھان کے نمائشی پلاٹ، چک ناظر لبانہ، شرقپور شریف میں یوم کاشتکاراں کے دوران کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنھوں نے مزیدکہا کہ ایف ایف سی نہ صرف سالانہ7 3 لاکھ ٹن سے ذائد معیاری کھادیں بنا کر اپنے 3600 سے ڈیلرز کے ذریعے زمینداروں تک پہنچا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...