لڑکی سے دوستی پر لڑکے کی بہن کو برہنہ بازار میں گھمایا پنجاب اسمبلی میں برقرار داد جمع

Nov 01, 2017

لاہور/ ڈی آئی خان (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی خان میں 16سالہ لڑکی کو برہنہ بازار میں چکر لگانے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ قرارداد میںخیبر پی کے حکومت سے فوری ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے موقف اختیار کیاڈیرہ اسماعیل خان میں 16سالہ لڑکی کو برہنہ سرے بازار گھمانا انتہائی شرمندگی کا باعث ( صفحہ10بقیہ35)
ہے۔لڑکی مدد کیلئے پکارتی رہی لیکن اہل علاقہ تماشائی بنے رہے۔ لہٰذا یہ ایوان اس واقعے پر انتہائی غم اور غصے کا اظہار کرتا ہے اور خیبر پی کے حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس گھنائونے کھیل میں ملوث ملزموں فوری گرفتار کیا جائے اور ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔بچی کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خیبر پی کے کی حکومت فوری اور یقینی اقدامات کرے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی سے انسانیت سوز سلوک کا واقعہ ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لڑکے کی لڑکی سے دوستی کی سزا بہن کو دی گئی۔ نوجوان سے انتقام لینے کیلئے اس کی بہن کی بے حرمتی کی گئی۔ پنچائت نے لڑکے پر اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جو لڑکے نے بھر دیا لیکن مخالفین کا دل ٹھنڈا نہ ہوا اور تحصیل دارین کے گائوں مٹ میں لڑکے کی بہن کو برہنہ کرکے بازار کے چکر لگوائے گئے۔ بے قصور لڑکی کی حالت پر کسی کو رحم نہ آیا۔ گائوں کے بازار میں لڑکی روتی رہی اور مدد کیلئے پکارتی رہی لیکن کوئی نہ آیا، مظلوم لڑکی کے اہل خانہ نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں