صوبہ پنجاب کے تمام محکموں کے ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس دیا جاے: وزیردستی

Nov 01, 2017

اڈادانڑیں (نامہ نگار)صوبائی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی طرح پنجاب کے باقی تمام محکموں کے ملازمین کو بھی یوٹیلیٹی الاؤنس دئیے جائیں۔ اور صوبہ پنجاب کے ملازمین کو دیگر صوبوں کے نسبت ساڑے سات فیصد تنخواں کم دی جارہی ہے وہ بھی دی جائیں۔ یہ بات وزیر احمد دستی ضلعی صدرایپکا مظفرگڑھ ملک یوسف کھاڑک ،اکرم بدھ ،فضل شاکر اور ضلعی پریس سیکریٹری ساجد بخاری نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتائی۔وزیراحمد دستی نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز لاہور میں صوبائی قائدین ایپکا کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک حکومت پنجاب ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہر منگل کو تمام سرکاری دفاترمیں ہڑتال کی جائے گی اور احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی ۔

مزیدخبریں