آسیہ بری‘ رہائی کا حکم : احتجاج‘ مظاہرے‘ سکول بند‘ تحریک لبیک کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا

Nov 01, 2018

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دےا ہے۔ 56 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس مشیر عالم نے جاری کےا۔ عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ 8 اکتوبر کو محفوظ کرلےا تھا۔ فیصلے میں کہا گےا کہ جب تک کوئی شخص گنہگار ثابت نہ ہو وہ بے گناہ تصور ہوتا ہے، کسی بھی فرد کو ریاستی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ توہین مذہب کا جرم ثابت کرنا گروہ یا افراد کے ہاتھوں میں نہیں، برداشت اسلام کا بنیادی اصول ہے، مذہب کی آزادی اللہ پاک نے قرآن میں دے رکھی ہے، قرآن مجید میں اللہ نے اپنے آوازیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے پست رکھنے کا حکم دیا ہے، اللہ نے اعلان کر رکھا ہے، میرے نبی کا دشمن میرا دشمن ہے، اللہ نے قرآن میں نبیﷺ کی عزت نہ کرنے والوں کو سخت سزا دینے اعلان کا رکھا ہے، فیصلے میں امام ابن تیمیہ کے قرآن مجید کی تفسیر اور علامہ اقبال کے شعر اور جواب شکوہ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، کلمہ شہادت میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اللہ کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کوئی لفظ براہ راست یہ بلاواسطہ نہ بولا جاسکتا ہے اور نہ لکھا جاسکتا ہے، توہین مذہب کے خلاف سزاﺅں کے لیے قانون 296C کی شق موجود ہے۔
آسیہ بی بی/ رہا

لاہور (خصوصی نامہ نگار+ خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار+ کامرس رپورٹر+ سٹاف رپورٹر+ اپنے نامہ نگار سے+ نامہ نگاران) آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف دینی جماعتوں اور تنظیموں کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں اور شہر کے مختلف حصوں میں دھرنے دئیے گئے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کی طرف سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ ملک کی اکثر بڑی شاہراہیں بند کر دی گئیں۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی قیادت میں دھرنا شروع کر دیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔ انجمن تاجران نے بھی ہڑتال کر دی ہے۔ تحریک کے سرپرست پیر محمد افضل قادری نے مطالبہ کیا کہ حکومت مستعفی ہو جائے۔ تحریک لبیک نے شہریوں سے احتجاج میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید برآں علامہ خادم رضوی کی اپیل پر کل (جمعہ) ہڑتال ہو گی اور عوامی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ دھرنا سے مزید قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک واپس نہیں جائیں گے۔ سنی تحریک،تحریک لبیک اسلام نے داتادربارکے باہر ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،جمعیت علماءاسلام (ف) اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے لاہور پریس کلب کے باہر،جماعت اسلامی نے منصورہ،مرکزی جمعیت اہلحدیث نے مسجداہلحدیث بتی چوک ،مسجد اہلحدیث لارنس روڈ اورمذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے شادمان، مزنگ، دروغہ والا چوک، بابوصابوانٹرچینج، شاہدرہ موڑ، مرید کامونکی، سگیاںپل، ٹھوکر نیاز بیگ، کماہاں، آزادی چوک، چندرائے روڈ،غازی چوک مین فیروز پورروڈ،کچا راوی روڈ،کاہنہ کاچھا،بوٹا محل چوک،آواری چوک، خیابان جناح چوک، پنجاب سوسائٹی،ای ایم ای چوک،لاہور برج پھاٹک، پیر بہار شاہ، فیض پور انٹرچینج ،چونگ ملتان روڈ،محافظ ٹاﺅن ،حیدرسائیں یوٹرن، پیکجز مال، بھٹہ چوک، ناکہ موٹر وے ملتان روڈ کی طرف، ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ،اوریگاسنٹر مین بلیوارڈ گلبرگ، منٹگمری روڈ، اچھرہ فلائی اوور،ریگل چوک،گڑھی شاہو چوک، بیگم کوٹ چوک، ٹمبل مارکیٹ ،رنگ محل چوک، مغلپورہ، عبداللہ گل انٹرچینج، قائداعظم انٹرچینج پر احتجاج دھرنے دیئے گئے جبکہ بزم نعیمیہ، نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہوسے لاہورپریس کلب تک ناموس رسالت احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی کال پر لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے دربار کے باہر منگل اوربدھ کی درمیانی رات کو ہی دھرنا شروع ہو گیا۔لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علماءاسلام (ف)اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماﺅں مولانا محمد امجد خان،مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا محب النبی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ ادھر پاکستان علماءکونسل نے جمعة المبارک کو ملک بھر میں یوم احتجاج اور ہڑتال کی اپیل کر دی۔ یہ اعلان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا عبدالکریم ندیم، مولانا عبدالحمید وٹو، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسعد زکریا، مولانا عبدالحمید صابری، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا عثمان بیگ فاروقی، مولانا احسان احمد حسینی، مولانا محمد شکیل قاسمی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔ امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کل جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ نبی اکرمﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں سمیت تمام طبقات متحد ہو جائیں۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے آج جمعرات یکم نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔تحریک حرمت رسول نے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک حرمت رسولﷺ کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، پیر سید ہارون علی گیلانی، حافظ عاکف سعید،سیف اللہ خالد، محمد یعقوب شیخ ،خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، مولانا محمد امجد خاں، مولانا عبدالرﺅف فاروقی، مفتی محمد خان قادری، حافظ عبدالغفار روپڑی، قاری زوار بہادر، ڈاکٹر محمد امین، سید ضیاءاللہ شاہ بخاری، علامہ زبیر احمد ظہیر، حافظ طلحہ سعید، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، شیخ نعیم بادشاہ، مولانا فہیم الحسن اورسید صفدر گیلانی نے مشترکہ بیان میںکیا۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر نے کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آسیہ کی رہائی نے پاکستان کے 20 کروڑ عوام کوصدمہ سے دوچار کردیا ہے۔ حکومت آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالے۔ پنجاب اور سندھ، بلوچستان میں دفعہ 144کے تحت پنجاب بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی۔ ادھر لاہور سمیت پنجاب بھر میں مسیحی عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے آج جمعرات یکم نومبر 2018ءصوبہ بھر میں تمام سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں آج احتجاج اور جام ٹریفک کے باعث سکول بند کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے پہلے ہی آج تمام سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا تھا۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے آج سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں احتجاجی مظاہروں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور شہری گھنٹوں جام ٹریفک میں پھنسے رہے، موٹروے پر بھی احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لاہور ائرپورٹ آنے و جانے والے تمام راستے بند ہونے سے مسافروں سمیت ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی مظاہروں کے بعد تمام بڑے تجارتی مراکز بند کر دئیے گئے۔ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔ گزشتہ روز مال روڈ ، ہال روڈ ، انار کلی بازار، رنگ محل ، اچھرہ ،شاہ عالم مارکیٹ ،اردو بازار ،عابد مارکیٹ ،بیڈن روڈ ،براتھ روڈ ،نولکھا بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، لوہا مارکیٹ مصری شاہ ، رنگ محل سوہا بازار، موچی گیٹ ، کھلونا مارکیٹ ، سرکلر روڈ کی مارکیٹیں ، شاہ عالمی ، نسبت روڈ سمیت شہر کے دیگر تجارتی مراکز بند رہے۔ ادھر پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیاگیا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ثاقب ظفر کی طرف سے میڈیکل تعلیمی اداروں اور ٹیچنگ ہسپتالو ں کوجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں میڈیکل، نرسنگ، پیرامیڈیکل اور دیگر انتظامی عملہ موجود رہے۔ فضل الرحمان نے تمام مسالک سے تحفظ ختم نبوتﷺ کے بارے میں تمام اضلاع میں مشترکہ لائحہ عمل کی اپیل کردی، ضلعی سطح پر تمام مسالک متحدہوکر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں۔ گوجرانوالہ میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے چندداقلعہ پر احتجاجی دھرنا دیا ۔ جس میں علماءمشائخ ‘تاجر برادری ‘طلباء‘وکلاء‘کسان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ دھرنے کی قیادت ڈویژنل ناظم پیر انیس الرحمن ‘سٹی امیر علامہ محمد نذیر چشتی ‘سید وسیم الحسن شاہ ‘حافظ محمد یعقوب فریدی ‘صاحبزادہ محمد احمد سیفی ‘پیر ساجد سلطان ‘ذیشان رضا قادری ‘ضیاءالمرتضی چشتی ‘صوفی محمد اکبر سیفی ‘ملک محمد ساجد ‘محمد اسحاق گجر ‘اسرار منور سلطانی و دیگر مقامی قائدین نے کی۔ جما عت اسلا می جے آئی یوتھ سٹی ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیا دت سٹی امیر جما عت اسلا می مظہر اقبال رندھاوا، ڈویژنل صدر جے آئی یو تھ فرقان عزیز بٹ سٹی صدر جے آئی یو تھ خرم سلیم کھو کھر نے کی جس میں کا رکنوں کے علا وہ شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جماعت رضائے مصطفے ‘جماعت اہلسنت پاکستان‘سنی اتحاد کونسل پاکستان ‘انجمن طلباءاسلام ‘پاکستان سنی فورس نے پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد داﺅد رضوی ‘حافظ محمد رفیق قادری ‘مولانا محمد اکبر نقشبندی ‘حافظ محمد یعقوب فریدی ‘الحاج سرفراز احمد تارڑ ‘حاجی محمد یعقوب چشتی ‘صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی ‘حافظ محمد عدیل عارف مہر ‘صوفی غلام دستگیر خاں ‘شازب چٹھہ ‘محمد اقبال ہنجرا ‘حافظ محمد اشرف رضا ‘قاری محمد الیاس قادری راشد مغل،عاشق حسین ،ڈاکٹر عبدالرشید انصاری و دیگر نے خطاب کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کا ہنگامی اجلاس سیشن کورٹ میں منعقد ہوا جسکی صدارت صدر بار نور محمد مرزا ایڈووکیٹ نے کی جبکہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ظہیر احمد چیمہ سمیت دیگر عہدیداروں اور ممبران نے کثیر افراد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے پچاس سے زائد متحرک کارکنوں کو حراست میں لینے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ حافظ آباد مےں تحرےک لبےک، سنی تحرےک، جماعت اہلسنت، سنی فےڈرےشن اور دےگر مختلف دےنی جماعتوں کے کارکنوں کی جانب مختلف مقامات پر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ شیخوپورہ میں رات گئے تک بتی چوک میں تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا جاری تھاجبکہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام بتی چوک میں سینکڑوں کارکنوں نے دھرنا دیکر لاہور سرگودھا روڈ بلاک کردی جس سے فیصل آباد روڈ، لاہور روڈ، سرگودھا روڈ اور گوجرانوالہ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مفتی جمیل احمد رضوی ، حافظ راشد علی رضوی ، الحاج محمد طاہرجاوید نقشبندی، قاری محمد فیاض الحسن جمیل الازہری،علامہ ناصر عباس نورالقادری، سید غلام مصطفی شاہ ، مولانا محمد عباس کلیمی ، مولانا لیاقت علی انجم، مولانا رضوان نسیمی، حافظ محمد زاہد رضوی، مولانا مبشر رضوی، مفتی محمد اشرف قادری، مولانا محمد تنویر، قاری محمد نیاز رضوی اور دیگر علماءکرام و مشائخ عظام نے خطاب کیا۔ جمعیت علماءپاکستان نورانی سنی اتحاد شیخوپورہ تحریک فلاح امت و مرکزی جماعت اہلسنت اور انجمن نوجوانان اسلام سمیت دیگر سنی تنظیمات کاہنگامی اجلاس زیر صدارت مفتی محمد اشرف قادری ضلعی صدر جے یو پی و سنی اتحاد شیخوپورہ منعقد ہوا جس میں علامہ محمد یعقوب رضوی، پیر معصوم شاہ نقشبندی، حاجی پیر آفتاب احمد نقشبندی، عبدالغفار ایڈووکیٹ، حاجی طاہر رضا مغل، قاری عبدالستار صدیقی، چوہدری نیر احمد ، قاری احسان اللہ قادری، پیر سید اصغر شاہ بخاری و دیگر نے شرکت کی۔ حاجی محمدطاہر جاوید نقشبندی، مولانا عبدالباسط شیخوپوری، حافظ محمد قسیم ، حافظ توحید الرحمن فیصل، جماعت اسلامی کے امیر میاں مقصود احمد، رانا لیاقت علی، مولانا قاری امتیاز احمد کشمیری، حافظ میاں مشرف حسین، مولانا خالد عابد، منیر احمد قادری، مولانا زبیر احمد، سید تجمل حسین شاہ، سید امجد علی جیلانی، چوہدری شفقت علی، مولانا محمدریاض، قاری محمد الیاس ، پیر محمد لطیف نقشبندی، قاری محمد اقبال قاسمی، حافظ عزیز الرحمن عزیز، حاجی محمد اعظم سیکھو سمیت دیگر رہنماﺅں نے پریس کلب شیخوپورہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کیا۔ مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کردی اس کے بعد شہر کے چھوٹے بڑے بازار، مارکیٹیں، تجارتی مراکز مکمل طور پر بند ہوگئے۔ قصور کے مختلف مقامات پر احتجاج، مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔شاہ کوٹ میں تحرےک لبےک کے کارکنوں اور پولےس مےں رات گئے تصادم ہوا پولےس کی جانب سے لاٹھی چارج شےلنگ کی گئی جبکہ دوسری جانب سے پتھراو¿ ڈندوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال کےا گےا۔ پتھراو¿ سے پولےس کے تےن جوان بھی زخمی ہو گئے۔ پولےس نے رضوان واہگہ سمےت درجن سے زائد کارکنوں کو حراست مےں لے لےا۔یو ای ٹی کے صبح ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے۔ پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام انٹر کے آج ہونے والے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ڈی جی خان میں ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کا آج ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کر دیا گیا۔


دینی جماعتیں/ احتجاج

مزیدخبریں