کراچی: رکشے والے کے اکاونٹس سے ساڑھے 8 ارب کی ٹرانزکشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں رکشے والے کے اکاونٹس سے ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ایف بی آر نے رکشہ ڈرائیور زور طلب خان کو نوٹس بھیج دیا،جس میں کہا گیا ہے کہ سالار انٹر پرائزز اور سالار مائننگ کے ذریعے کم از کم 5 بینکوں سے اربوں روپے کی ٹرانزکشن ہوئی۔ایف بی آر کے مطابق زور طلب خان کے نام پر اکاونٹس کراچی اور بونیر کی مختلف بینکوں میں کھولے گئے۔ایف بی آر کے مطابق رکشے والے کا اکاونٹ عمار خان نامی شخص استعمال کرتا رہا،ایک نجی بینک کی برانچ سے 4 ارب 60 کروڑ، دوسری سے 3 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزکشن ہوئی۔ایف بی آر نے نوٹس میں زور طلب خان کو ٹیکس چھپانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں جواب دینے کیلئے طلب کیا۔

ای پیپر دی نیشن