زرداری کے مفاہمانہ طرز عمل نے سیاسی حلقوں کو چونکا دیا

Nov 01, 2018

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے بہتر تعلقات کار قائم کرنے کی پیشکش کا جواب آنے تک آل پارٹیزکانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ آصف علی زرداری نے بدھ کو قومی اسمبلی کے ایوان میں ’’مفاہمانہ طرز عمل‘‘ نے سیاسی حلقوں کو چونکا دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے آصف علی زرداری کی پیشکش کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ آصف زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس میں اپنی شرکت کو میاں نوازشریف کی شرکت سے مشروط کیا تھا۔ مولانا فضل الرحمن‘ نوازشریف اور آصف علی زرداری کی شرکت کے بغیر آل پارٹیزکانفرنس کو بے سود سمجھتے ہیں۔کیونکہ اپوزیشن کی ٹاپ لیڈر شپ کی عدم شرکت سے حکومتی حلقوں کو کمزور پیغام ملے گا۔ لہذا مولانا فضل الرحمن نے میاں نوازشریف کے خلاف مقدمات کے فیصلے اور آصف علی زرداری کے خلاف نیب اور ایف آئی اے کے طرز عمل کو پیش نظر رکھ کر اے پی سی کی نئی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں