کاروبار میں آسانیوں کیلئے کئی معلومات ضروری ہیں: عالمی بنک پاکستان کی رینکنگ 147 سے 136 ہو گئی، عبدالرزاق داﺅد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) عالمی بنک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایز آف ڈوئنگ بزنس رینکنگ میں بہت سنجیدہ ہے۔ کاروبار میں آسانیوں کیلئے 6 سے10 اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ ہم پاکستان کی معاونت کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ عالمی بینک کی ”ڈوئینگ بزنس‘ رپورٹ 2019 ئ“ میں پاکستان کی رینکنگ 147 سے 136 ہو گئی ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق دا¶د نے اس بات کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے درجہ میں بہتری سابقہ حکومت کی اصلاحات کی پالیسی کے باعث ہوئی۔ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی رینکنگ کو پہلے 100 ممالک کی صف میں لانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2009 ءمیں پاکستان کی رینکنگ 85 تھی اور 18 ویں ترمیم کے بعد ملک کے درجے میں تنزلی آئی۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت پہلے صرف گوادر کے انفراسٹکچر پر زیادہ توجہ تھی اب ہم سی پیک کی وسعت کو پورے ملک تک پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین نے بڑی تعداد میں اپنے لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔ ہم نے دیکھنا ہے کہ چین نے یہ کام کیسے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے جائیداد کی رجسٹری کے عمل کو منظم کیا۔
عالمی بنک

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...