نقیب قتل کیس: تفتیشی افسر نے حتمی رپورٹ جمع کر ا دی

کراچی (صباح نیوز)نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل کیس میں تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی حتمی رپورٹ جمع کرواتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کی اجازت مانگ لی۔بدھ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان نے مفرور ملزمان کی حتمی رپورٹ جمع کرا دی،رپورٹ کے مطابق کیس میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، شعیب شوٹر سمیت 12 ملزمان روپوش ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے ۔رپورٹ میں استدعا کی گئی کہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی اجازت دی جائے۔عدالت نے موقف دیا کہ مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، جب تک ہائیکورٹ اپنا فیصلہ نہیں سنا دیتی عدالت مقدمہ نہیں چلاسکتی۔اس موقع پر عدالت نے کیس کی سماعت 19نومبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن