اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے حوالہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کرتے شیریں مزاری نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے تعاون اور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔