مصباح الحق پی ایس ایل فور سے آؤٹ‘اسلام آباد کا کپتان نیا ہوگا

Nov 01, 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس )اسلام آباد یونائٹیڈ کو دوبار چیمپئن بنانے والے سابق کپتان مصباح الحق پاکستان سپر لیگ میں اس بار بطور بلے باز ایکشن میں نہیں ہوں گے ان کی جگہ نیا کپتان مقرر کیا جائے گا۔پی ایس ایل فور کے لئے دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ نے کافی حد تک اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، تاہم سابق کپتان مصباح الحق اس بار پی ایس ایل فور میں بطور بلے باز ایکشن میں نہیں ہوں گے ان کی جگہ نیا کپتان مقرر کیا جائے گا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوچ توصیف احمد کی خدمات لینے سے بھی معذرت کرلی ہے۔سابق کپتان مصباح الحق نے پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کی، مصباح کی نمائندگی میں پی ایس ایل کے دو ایڈیشنز میں فرنچائز نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چوتھے ایڈیشن میں مصباح الحق اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے مصباح الحق اورفرنچائز کے درمیان کوئی اور عہدہ دینے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ مصباح الحق کو فرنچائز مینٹور کی حیثیت سے ساتھ رکھنا چاہتی ہے، مالی معاملات طے ہونے کے بعد عہدے کا اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں