فیفا نے ورلڈ کپ 2002ء میں ٹیموں کی تعداد 48کرنے کی تجویزدیدی

Nov 01, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک) فیفا نے ورلڈ کپ 2002ء میں ٹیموں کی تعداد 48کرنے کی تجویز دیدی ۔اس سے قبل ٹیموں کی تعداد 2026ء کے عالمی کپ میں بڑھائی جانی تھی۔ فیفا صدر گیانی انفنٹینو نے کہا کہ تجویز پر جلد عملدرآمد ہونے کا امکان ہے ۔ ورلڈ کپ 2022ء کی میزبانی قطر کو سونپی گئی ہے ۔ ٹیموں کی تعداد بڑھانی ہی ہے تو ابھی سے کیوں نہ بڑھائی جائے ۔ دیکھا ہے کہ ایسا ممکن ہے ‘قطر کے دوستوں سے بات چیت چل رہی ہے ‘ریجن کے دوسرے دوستوں سے بھی مشاورت کرینگے ۔امید ہے کہ ٹیموں کی تعداد بڑھا دی جائے گی ۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہماری کوشش جاری رہے گی ۔ کوالا لمپور میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے نئے ہیڈ کوارٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حقیقی مقابلے بنانا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں