لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن قوانین کے تحت بھارتی شہری کو پاکستانی شہریت نہیں دی جا سکتی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن قوانین کے تحت بھارتی شہری کو پاکستانی شہریت نہیں دی جا سکتی۔ شعیب ملک کو اپنے بیٹے کو پاکستانی شہریت دلانے کیلئے بھارتی شہریت چھوڑ نا پڑے گی۔ پاکستان کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن قوانین کے تحت دہری شہریت کسی اور ملک کے ساتھ تو رکھی جا سکتی ہے لیکن بھارت کے ساتھ نہیں۔ یاد رہے کہ شعیب ملک کا بیٹا بھارت کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوا ہے۔
شعیب ملک کے بیٹے کو پاکستانی شہریت نہیں مل سکے گی
Nov 01, 2018