رافیل نڈال پیرس ماسٹر ز ٹینس ٹورنا منٹ سے دستبردار پہلی پوزیشن بھی ختم ہوجائیگی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال پیرس ماسٹر زٹینس ٹورنا منٹ سے دستبردارہوگئے جس کے بعد ان کی پہلی پوزیشن بھی ختم ہوجائے گی اور سربیا کے نوواک جوکو وک عالمی نمبر ون کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ نوواک پیر کو جاری ہونے والی عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کرلیں گے ۔ فرنچ اوپن چیمپئن نڈال نے کہا کہ کچھ دنوں سے بہتر محسوس نہیں کررہا تھا جس کی وجہ سے پیرس ماسٹرز میں کھیلنا مشکل ہو گیا ۔ ڈاکٹر سے مشورہ کیا ہے جس کے بعد آرام کا فیصلہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...