اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں سپورٹس کے شعبے میں بے اتنہا صلاحیت موجود ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انکی توانائیوں کا مثبت استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان سے بدھ کو وزیر اعظم آفس میں ملاقات کے دوران کہی۔ عامر خان نے وزیر اعظم کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ عامر خان نے کہا کہ وہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے باکسنگ کے شعبے میں عامر خان کی جانب سے کی گئی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔آن لائن کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے چیف جسٹس سے ملاقات میں شاندار اعلان کر ڈالا۔انکا بتانا تھا کہ نومبرمیں مانچسٹر میں ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام ہوگا جس میں چیف جسٹس بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہیں سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دنیا میں بڑھتے ہوئے موسمی خدشات نے ہمارے ملک کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موسم میں شدت پیدا ہو چکی ہے۔موسم گرما کا دورانیہ بڑھ چکا ہے جبکہ سردی کا دورانیہ کم مگر شدت زیادہ ہوچکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے پانی کا بنیادی ذریعہ سمجھے جانے والے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ گزشتہ حکومتوں نے اس ماحولیاتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے تاہم اب موجودہ حکومت نے ماحولیاتی اثرات سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری شروع کی ہے۔ماحولیاتی تبدیلیوں کا سب سے بڑا نقصان پاکستان کو یہ ہوا ہے کہ پاکستان میں بارشوں کی مقدار میں واضح کمی آئی ہے جبکہ گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔اس باعث پاکستان میں پانی کا بحران سر اٹھانے جارہا ہے اور ماہرین کے مطابق 2025 تک پاکستان پانی کے بدترین بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔تاہم اس حوالے سے ابھی بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے۔تاہم ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے تمام سیاستدان ایک ہی پیج پر نظر آتے ہیں۔لوگ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی اور ڈیموں کے لیے مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ مہم کروانے کا اعلان کیا۔نومبرمیں مانچسٹر میں ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام ہوگا۔چیف جسٹس بھی فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔