جہانیاں(نامہ نگار) نواحی گاؤں میں زیر تعمیر مکان کا لینٹر گر گیا ،ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ چک132دس آر قدیم میں ایک زیر تعمیر مکان کا لینٹر گر گیا جس کے ملبے تلے دب کر مزدور بائیس سالہ امجد رحمانی موقع پر جاں بحق ہو گیا جسے نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا ہے۔