لاہور (کامرس رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی ہدایت پر ڈائریکٹر شعبہ آؤٹ ڈورایل جی ایچ ڈاکٹر عبدالرزاق کو فضائی آلودگی ــ"سموگ" کے مسئلہ پر فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالرزاق سمو گ سے متاثرہ مریضو ں کی تشخیص و علاج کے انتظاما ت کی نگرانی کریں گے اور اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ پرنسپل پروفیسر محمد طیب نے ہدایت کی ہے کہ ہسپتال میں آنے والے لوگوں میں سموگ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کریں اور اس مقصد کیلئے ہسپتال میں بینرز آویزاں کرنے کے علاوہ آگاہی سیمینار کا اہتمام بھی کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتا ہی ناقابل برداشت ہوگی۔
فضائی آلودگی’’سموگ‘‘ کے مسئلہ پر جنرل ہسپتال نے فوکل پرسن مقررکردیا
Nov 01, 2018