لاہور(کامرس رپورٹر)مہلک اور لاعلاج امراض کا علاج حجامہ اور طب مفرد اعضاء طریقہ علاج کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ حکومت ان طریقہ علاج کو قومی صحت پالیسی میں شامل کرے تاکہ ملک میں بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم یعقوب اطہرنے دو روزہ فری حجامہ و طبی کیمپ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، حکیم امجد وحید بھٹی اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد مہمانانِ خصوصی تھے۔فری حجامہ و طبی کیمپ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا دو سو سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ ، حجامہ لگایا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
مہلک امراض کا علاج حجامہ اور طب مفرداعضاء سے ممکن ہے:حکیم یعقوب اطہر
Nov 01, 2018