وفاقی وزیر شیریں مزاری سے فوزیہ صدیقی کی ملاقات، ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے حوالہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے خاندان کو درپیش مسائل اور پریشانی سے آگاہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن