ملتان میٹرو بس منصوبے کرپشن کیس میں 5ٹھیکیداروں نے 42کروڑ روپے پلی بارگین کی درخواست دیدی‘ ڈی جی نیب عتیق الرحمن

Nov 01, 2018

ملتان (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان بیورو عتیق الرحمان نے کہا ہے میٹرو بس پروجیکٹ ملتان کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس کیس میں پانچ ٹھیکیداروں نے 42 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواستیں دے دی ہیں۔ نیب ملتان نے بہاولنگر میں 10 ہزار ایکڑ کا فراڈ پکڑا ہے جبکہ تونسہ میں پانڈ ایریا کی 13 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرا لی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان ٹی ہاؤس میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے کیا۔

مزیدخبریں