لاہور (صباح نیوز) مشیر وزیر اعظم زلفی بخاری نے لاہور میں پہلے بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا ۔بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم نادرا اور پی ای او آر کے ساتھ منسلک ہوگااور اس سے امیگرنٹس کی تیز آن لائن رجسٹریشن میں مدد ملے گی، اس کے علاوہ اس سسٹم سے امیگرنٹس کے مکمل اور جامع معلومات کی رجسٹریشن کا ریکارڈ دستیاب ہوگا۔زلفی بخاری نے بتایا کہ سسٹم کے نفاذ سے دستی مہر کی بجائے بار کوڈ پر مشتمل چمکدار سٹیکر بطور اسٹیمپ استعمال ہوگا، اس کی مدد سے بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے لائسنس ہولڈر اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا ریکارڈ بھی دستیاب ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ نئے سسٹم کے افتتاح کے بعد بیرون ممالک ڈیمانڈ اوراجازت نامہ کے حوالے سے معلومات دستیاب ہونگی، سسٹم کے تحت امیگرنٹس آفس میں درپیش مشکلات کی آن لائن شکایات بھی درج ہو سکیں گی۔