علماء کرام ‘ تاجر اور وکلاء برادری کا مشترکہ اجلاس‘ آج شٹرڈاؤن کا اعلان

ملتان(نامہ نگار خصوصی) علماء کرام، تاجروں اور وکلا برادری کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کی صدارت قاری حنیف جالندھری نے کی، اجلاس میں تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ کے رہنما محمد ایوب مغل، سید کیف شاہ ‘ سلطان محمود ملک ‘ فاروق خان سعیدی، صاحبزادہ انوار الحق، عزیز الرحمن جالندھری، مرکز ناظم اعلیٰ تحفظ ختم نبوتؐ پاکستان وکلا رہنما ذوالفقار علی سندھو، اطہر حسین بخاری، حافظ اللہ دتہ کاشف، شیخ ارشد محمود، حافظ ظفر قریشی، مولانا عثمان پسروری، سید کفیل شاہ بخاری،صفدر ہاشمی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ آج بروز جمعرات ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مکمل شٹر ڈائون ہو گا اور جمعہ کے روز بھرپور گھنٹہ گھر چوک میں احتجاج کیا جائے گا اور تمام مساجد میں اس کے خلاف احتجاجی خطبہ دیا جائے گا جب تک عدالت اپنے فیصلے کو واپس نہیں لے گی یہ احتجاج جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن