وفاقی وزیراطلاعات نے حکومت کی جانب سے آسیہ بی بی کیس میں نظر ثانی اپیل دائرکرنے کی تردیدکردی

Nov 01, 2018 | 20:45

ویب ڈیسک

وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے حکومت کی جانب سے آسیہ بی بی مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائرکرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آسیہ بی بی مقدمے میں کوئی نظر ثانی اپیل دائر نہیں کر رہی اور نہ ہی حکومت آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈال رہی ہے،قانونی راستے کے باوجو دمظاہرے اور تشدد ناقابل قبول ہے۔وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نظرثانی ایک قانونی حق ہے،جو ایک فرد نے استعمال کیا اور عدالت نے اسے تسلیم کرلیا ۔قانونی راستے کے باوجو دمظاہرے اور تشدد ناقابل قبول ہے، کوئی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا، اور حکومت وزیراعظم کے اعلان کے مطابق ریاست کی عملداری کو یقینی بنائے گی ۔دریں اثناء وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے آسیہ بی بی کیس میںحکومت کی جانب سے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آسیہ بی بی مقدمے میں کوئی نظر ثانی اپیل دائر نہیں کر رہی اور نہ ہی حکومت آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈال رہی ہے۔

مزیدخبریں