ٹوکیو (اے پی پی) امریکی افواج نے پیراشوٹ تربیت کیلئے جاپانی اڈہ کااستعمال جاری رکھنے کااعلان کیا ہے تاہم مقامی حکومتوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دوطرفہ سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔امریکی چھاتہ برداروں نے مذکورہ اڈّے پر اس سال کی چوتھی مشق منگل کی شام کی تھی۔