تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)امن کی نگرانی رکھنے والی تنظیم نے کہا کہ اسرائیل نے مغربی کنارے پرصہیونی آباد کاروں کیلئے مزید 2ہزار342 گھر بنانے کی اجازت دیدی۔دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے بائیں بازو کی تنظیم سے تعلق کے الزام میں بغیر ٹرائل کے 20 ماہ تک قید کے بعد فروری میں رہا ہونے والی معروف فلسطینی قانون ساز خالدہ جرار کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔