اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ٹریڈرز ویلفئیر ایسوسی ایشن سپر مارکیٹ کے نائب صدر عامر رحیم قریشی نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ نام نہاد تاجر رہنماوں نے ہڑتال کے نام پر اپنی سیاست چمکائی دو دن ہڑتال سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچاحکومت نے تاجروں کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے مفاہمتی مسودے پر ہڑتال سے قبل ہی دستخط کر دیئے تھے لیکن کچھ تاجر گروپ ایسے ہیں جو مخالفت برائے مخالفت کا راگ الاپ کر خود نمائی اور سستی شہرت کے پیچھے بھاگتے ہیں.۔
نام نہاد تاجر رہنماوں نے ہڑتال کے نام پر سیاست چمکائی ،عامر قریشی
Nov 01, 2019