پنڈدادنخان: بازار میں آتشزدگی، 32 دکانیں، 52 کھوکھے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

Nov 01, 2019

کھیوڑہ (نامہ نگار) پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ کے مین بازار میں صبح سویر ے آگ بھڑک اٹھی۔ ہولناک آگ نے کئی درجن کھوکھوں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ د کانداروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار دھریالہ جالپ میں فجر کی نماز کے وقت ایک کھوکھے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً تقریباً 52 کھوکھوں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔32 دکانیں اور کھوکھے مکمل بھسم جبکہ 20 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر مشکل سے آگ پر قابو پایا۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ الیاس اور دیگر عہدیداروں نے اعلیٰ حکام سے آگ لگنے کی تحقیقات اور دکانداروں کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں