لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی عائد کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کالے ہرن کے شکار پر پابندی عائد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی دائر درخواست میں محکمہ جنگلات، وائلڈلائف سمیت پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا عدالتی حکم پر ڈی جی اور سیکرٹری وائڈلائف بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کالے ہرن کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں اور غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور کالے ہرن کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت حکومت کو کالے ہرن کے شکار پر پابندی اور نسل بقا کے لیے اقدامات کا حکم دے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے شکار پر پابندی عائد کر دی۔

ای پیپر دی نیشن