راولپنڈی(جنرل رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رحیم یار خان، لیاقت پور کے قریب تیز گام حادثہ میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا سانحہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں، آئے روز ٹرین حادثے تشویشناک ہیں، انہوں نے غمز دہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ،اتنا بڑا حادثہ کیسے رونما ہوااس کی جامع تحقیقات کی جائیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے لہٰذاوزارت ریلوے اس حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس حادثے میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
ساجد علی نقوی کا تیز گام حادثہ میںقیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
Nov 01, 2019