لبنان میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں وزیر اعظم سعد حریری کے استعفیٰ دینے کے دو دن بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ لبنان کے لیے 105 ملین ڈالر کی فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خارجہ نے کانگرس کو آگاہ کیا کہ وائٹ ہاو¿س کے بجٹ آفس اور قومی سلامتی کونسل نے لبنان کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم امریکی حکام نے بیروت کی فوجی امداد روکنے کی وجہ نہیں بتائی۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ محکمہ خارجہ نے کانگرس کو اس فیصلے کی وجہ واضح نہیں کی۔ محکمہ خارجہ نے بھی اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
سعد الحریری کے استعفی کے بعد لبنان کو ملنے والی امریکی فوجی امداد بند
Nov 01, 2019 | 11:55