انشورنس کمپنیاں، انشورنس ایجنٹس کے کمیشن پر ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلقہ قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ سید شبرزیدی

 چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سید شبرزیدی نے کہاہے کہ انشورنس کمپنیاں انشورنس ایجنٹس کے کمیشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کے ضمن میں متعلقہ قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری ہونے والے پیغام میں انہوں نے کہاکہ ایف بی آر نے اس بات کا مشاہدہ کیاہے کہ بعض انشورنس کمپنیاں انشورنس ایجنٹس کو کمیشن کی ادائیگی پر ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملہ پرمتعلقہ قوانین کی پاسداری نہیں کررہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تادیبی کارروائی سے بچنے کیلئے ایسی کمپنیوں کو فوری طورپردرست اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ سید شبرزیدی نے ایک اورپیغام میں کہاہے کہ ایف بی آر نے اکتوبر کے مہینہ میں 320 ارب روپے کے محصولات حاصل کئے ہیں جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصدزیادہ ہے۔ اندرونی ٹیکس کلیکشن میں اضافہ کی شرح 25 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ درآمدات میں 50 فیصد کمی کے منفی پہلووں کے باوجود ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہواہے۔
 
 

ای پیپر دی نیشن