پاکستان کا اقوام متحدہ پر مسئلہ کشمیرسمیت تمام تنازعات کے پرامن حل کیلئےزور

Nov 01, 2019 | 21:52

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والی پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے عالمی برادری پر عشروں سے جاری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کرداراداکرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے وطن واپس روانہ ہونے سے پہلے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرTijjani محمد بانڈے سے اپنی الوداعی ملاقات میں عالمی ادارے پر زور دیا کہ وہ اپنے منشور کے اصولوں اور مقاصد پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام ممالک کی سالمیت کا یکساں طور پر احترام کرے اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے اقدامات کرے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام تر پابندیوں کے باوجود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جنرل اسمبلی کے صدر نے پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے ملیحہ لودھی کے کام کو سراہا اور انہیں کامیابی کے ساتھ اپنی مدت پوری کرنے پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں