گیارہ سو سے زائد سکھ یاتریوں کی سونے کی پالکی کے ہمراہ پاکستان آمد

Nov 01, 2019 | 22:33

ویب ڈیسک

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ کر تار پورراہداری منصوبہ سے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کی توقع ہے, اس میں کوئی شک نہیں جنگ ہو یا اَمن بھارت کے سکھ یاتر یوں کیلئے پاکستان کے دوروازے کھلے ہیں۔باباگرونانک کے 550ویںجنم دن کی تقر یبات کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت 24گھنٹے کام کر رہی ہے اور9نومبر کو ہی وزیراعظم عمران خان کر تار پوراہداری منصوبہ کا افتتاح کر یں گے۔ بھارت سے من موہن سنگھ سمیت جوبھی سیاستدان کر تار پورکی افتتاحی تقر یب میں آئے گا اس کو ویلکم کر یں گے ۔بابا گر ونانک کے جنم دن کی تقر یبات میں شر کت کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں ظہرانہ بھی دیا جائیگا۔ وہ جمعہ کے روز بابا گرونانک کے550 ویںجنم دن کی تقر یبات کا جائزہ لینے اور بھارت سے سونے کی پالکی کے ہمراہ آنیوالے سکھ یاتریوں سے ملاقات کے بعدمیڈیا کو بر یفنگ دے رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرتحریک انصاف کے ایم پی اے مہندر پال سنگھ ،سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر ،پر دھان پاکستان سکھ گوردورا پربندھک کمیٹی ستونت سنگھ،ہر ویندر پا ل سنگھ سر نا ،ڈی سی سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارتی سکھ یاتر یوں کیساتھ ملاقاتیں بھی کیں جس میں سکھ یاتر یوں نے ننکانہ صاحب میں کیے جانیوالے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے تمام انتظامات پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ میڈیا کو بر یفنگ کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر تار پور منصوبے کی را ہ میں بھارت نے بہت رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی مگر پاکستان پہلے دن سے کہہ چکا ہے کہ جنگ ہو یا امن کر تار پور منصوبے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی, میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بھلائی کا کام ہے اور جب ایسے کام کیے جاتے ہیں تو اس کے فائدے بھی ہوتے ہیں اور مجھے توقع ہے کہ جب ہزاروں سکھ یاتری روزانہ پاکستان آئیں گے تو اس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتر ی آئیگی اورکشیدگی کو کم کر نے میں بھی مدد ملے گی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کر تار پورراہداری وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجودہ کا تاریخی منصوبہ ہے اور امر یکہ سمیت پوری دنیا کر تار پورراہداری منصوبے کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا گر ونانک کے550ویںجنم دن کی تقر یبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 10ہزار سے زائد جبکہ پوری دنیا سے1لاکھ سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے جن کیلئے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے. ان سکھ یاتر یوں کے جان ومال کامکمل تحفظ کیا جائیگا،سیکورٹی کے حوالے سے گوردوارا جنم استھان میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ساتھ وہ مقامات جہاں سے سکھ یاتریوں نے گزر کر آنا ہے وہاں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی تیاریاں مکمل ہو چکیں ہیں جبکہ سکھ یاتریوں کی رہائش کیلئے مقامی سر کاری عمارتوں اور گوردوراہ کے اندرانتظامات کے ساتھ ساتھ خصوصی ٹینٹ سٹی بھی تیار ہو چکا ہے اور انشاء اللہ یہاں پر سکھ یاتر یوں کو صحت سمیت تمام سہولتوں کی100فیصد فراہمی یقینی بنائی جائیگی جسکے لیے وفاقی ،پنجاب حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذمہ داران کام کر رہے ہیں, سکھ یاتریوں کیلئے 2موبائل ہسپتال بھی24گھنٹے یہاں پر موجود رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں اقلیتوں کو جتنی آزادی اور تحفظ ہے اسکی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی, اقلیتوں کے بچوں کی حفاظت ہم اپنے بچوں کی طر ح کر تے ہیں اور جہاں کہیں بھی کوئی ظلم یا ناانصافی ہوگی وہاں حکومت آئین وقانون کے مطابق سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا۔

مزیدخبریں