فوڈ اتھارٹی کی ٹیم اور وکیل پر حملہ آوروں کے خلاف مقدمات درج

وہاڑی (نامہ نگار) گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی وہاڑی کی ٹیم کے افسران عرفان صدیقی اور ماہا سعید دوسرے ممبران کے ہمراہ دودھ کی گاڑیاں چیک کررہی تھیں کہ 12 افراد نے حملہ آور ہو کر تشدد کا نشانہ بنا کر خوفزدہ کیا۔ دوسرے واقعہ میں چک نمبر 184 ای بی کے رہائشی ساجد نواب ڈوگر مسلح کسی دو نامعلوم افراد کے ہمراہ اپنے ہی گاؤں کے عامر زبیر کو مخالفین کا وکیل بننے کے رنج پر راستہ روک کر حملہ آور ہوا اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں تھانہ صدر کی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن