وزیراعظم کا طرز سیاست غیر جمہوری ہے:قمرزمان کائرہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمران ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیں۔وزیر اعظم نے درست کہا جیسے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں ویسے ہی وہ ہیں۔ دونوں کی طرز سیاست فاشسٹ اور غیر جمہوری ہے۔ اس حکومت کی موجودگی میں عوام جو ریلیف نہیں مل سکتا۔ آج غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے۔ہر کوئی اس حکومت کے جانے کی دعائیں مانگ رہا ہے۔ یہ ملک پر انتہائی مشکل وقت ہے۔اگر اس حکومت کو لیکر آنے والے اسے مدد دینے سے باز نہ آئے تو خود انہیں بھی تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ ملک کی سمت درست کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اس حکومت سے نجات کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن