ملتان (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے کیخلاف میچ کے دوران قومی کرکٹرز نے گرانڈ میں ہی نماز مغرب ادا کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مہمان زمبابوے کو پہلے ایک روزہ میچ میں 26 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں جب زمبابوے ٹیم ہدف کا تعاقب کررہی تھی تو پانی کا وقفہ کیا گیا۔اس دوران قومی ٹیم کے کرکٹرز فخر زمان، عابد علی، افتخار احمد اور محمد رضوان نے گرانڈ میں ہی نماز مغرب ادا کی۔
زمبابوے کیخلاف میچ کے دوران قومی کرکٹرز نے گرانڈ میں ہی نماز مغرب ادا کی
Nov 01, 2020