آذری فوج سرحد کے قریب پہنچ گئی، ضرورت پر آرمینیا کی مدد کرینگے: روس کا وعدہ

ماسکو (انٹر نیشنل ڈیسک) روس نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ میں ضرورت پڑنے پر آرمینیاکی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز جنیوا میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کارا باخ کے تنازعہ پر جنگ بندی معاہدے میں ناکامی کے بعد آرمینی وزیراعظم نے روس سے رابطہ کیا تھا۔ آرمینیا کے وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خط لکھ کر نگورنو کارا باخ کے معاملے پر سکیورٹی سے متعلق ہنگامی مشاورت شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے خط میں آرمینی وزیراعظم کاکہنا تھا کہ آذری افواج کو ترکی کی مدد حاصل ہے اور وہ آرمینیا کی سرحد کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس اور آرمینیا کے درمیان موجود دفاعی معاہدہ نگورنو کاراباخ کے لیے نہیں ہے اور روس صرف اس صورت میں ہی آرمینیا کی مدد کرے گا جب یہ جنگ آرمینیا کی اپنی حدود میں پہنچتی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن