کرونا کی نئی لہر ،عالمی ترسیلات میں کمی  ،پاکستان بھی متاثر ہو گا :ورلڈ بینک 

اسلام آباد (عترت جعفری) عالمی بینک نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ کرونا  وبا کی دوسری لہر کے خد شہ کے باعث2021ء میں  عالمی سطھ پر مائی گرینٹ ورکرز کی ترسیلات میں14فی سد کی کمی آئے گی اور پاکستان بھی اس سے متاثر ہو گا ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر2020میں کرونا  کے مریضوں کی تعداد44ملین ہو چکی ہے جبکہ 1.1ملین افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ،2021ء مین بھی اس وبا کی وجہ سے لاک دائون ،سفر کی پابندیوں ،کاروبار کے تعطل کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے ،کرونا کی وجہ سے مائی گرینٹ ورکرز جو دوسرے ممالک میں ہیں یا کسی بھی ملک کے اندر ملک ہی کے ورکرز متاثر ہو ن گے ،2020ء میں عالمی ترسیلات کا بہائو445بلین ڈالر رہے گا جو ایک سال پہلے تک 554بلین ڈالر تھیں ،آئندہ سال ایف ڈی آئی بھی گرے گی ،جنوبی ایشاء کے ممالک بھی شدید زد میں ہیں ،445بلین دالر کی عالمی ترسیلات میں109بلین  ڈالر جنوبی ایشیاء میں آئیں گے،یہ 22فی صدکی کمی کو ظاہر کر رہے ہیں ،آئندہ سال کا رحجان بھی یہی ظاہر کرتا ہے ،امریکہ یو کے ،یورپی یونین سے آنے والی ترسیلات کم ہون گء جبکہ جی سی سی ممالک جو تیک کی قیمت سے منسلک ہیں وہاں سے بھی کمی آسکتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...